ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعظم مودی پر بی جے پی ایم پی کا دیا گیا بیان وائرل ہوگیا

وزیر اعظم مودی پر بی جے پی ایم پی کا دیا گیا بیان وائرل ہوگیا

Mon, 24 Apr 2017 12:32:51    S.O. News Service

بھوپال،23؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مدھیہ پردیش کے بیتول سے بی جے پی کی ایم پی جیوتی دھروے کا ایک مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ وزیر اعظم نے شادی توکی، مگر گھر نہیں بسایا۔جیوتی دھروے نے یہ بات کیندریہ ودیالیہ کی عمارت عوامی حصہ داری سے بنانے پر زور دیتے ہوئے کہی۔اس آڈیو کی صداقت جاننے کے لیے دھروے سے رابطہ نہیں ہو پایا ہ ۔بیتول ضلع کی بھینس دیہی تحصیل میں کیندریہ ودیالیہ کی تعمیر مجوزہ ہے، مگر عمارت بنی ہوئی نہیں ہے، اسی بات کو لے کر گزشتہ دنوں ایک صحافی نے اپنا نام یوگیش سونی بتاتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ کو فون کیا ، اس بات چیت کا مبینہ آڈیو ہفتہ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔مبینہ آڈیو میں صحافی ممبرپارلیمنٹ سے اسی سیشن سے کیندریہ ودیالیہ شروع کرانے کی درخواست کر رہا ہے۔ممبرپارلیمنٹ پہلے تو اسے تلخی بھرے انداز میں ڈانٹتی ہیں اور کہتی ہیں کہ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عوام کوجوڑو ، عوام کے مد سے پیسہ جائے گا، وزیر اعظم کے مد سے نہیں، انہوں نے (وزیر اعظم)شادی تو کر لی، مگر گھر نہیں بسایا ۔اس مبینہ آڈیو کو لے کر پارلیمنٹ دھروے سے کئی بار رابطہ کیا گیا، مگر ان کا موقف معلوم نہیں ہو پایا۔پارٹی کے مرکزی ترجمان دیپک وجیورگیی نے میڈیا کو بتایا کہ جیوتی دھروے کا اس آڈیو کو لے کر کہنا ہے کہ انہوں نے اس طرح کی کوئی بات نہیں کہی ہے، انہوں نے صرف ترقی کی بات کی ہے۔


Share: